@nadirbhopali

Add To collaction

قدسیوں کی آمد ہے ہر پہر مدینے میں

 📚📚 __نعتیہ کلام __ 📚📚

قدسیوں کی آمد ہے ہر پہر مدینے میں
سرورِ دو عالم ﷺ ہیں جلوہ گر مدینے میں

*چارسو منور ہیں نور حق کے جلوں سے*
جگمگاتے رہتے ہیں بام و در مدینے میں

زائرینِ طیبہ سے آج ہم *یہ* پوچھیں گے
 شام کیسی ہوتی ہے اور سحر مدینے میں

*آسماں زمیں تارے سارے محو حیرت ہیں*
*"شاہ جاکے بیٹھے ہیں خاک پر مدینے میں"*

ان کا روضئہ اقدس روز دیکھنے جاتا
کاش میرا بھی ہوتا کوئی گھر مدینے میں

*لے  لیا  تھا  گودی میں رحمت الٰہی نے*
*آہ  میری جب  نکلی  پر اثر مدینے میں*

لفظ اور لہجے کا کام کچھ نہیں  نادر
حالِ دل سناتی ہے چشمِ تر مدینے 

🖋️۔۔۔نادر بھوپالی۔۔۔ 📓

   5
1 Comments

Fareha Sameen

01-May-2022 05:35 PM

بہت عمدہ لکھا ہے۔

Reply